Aaghaz E Manzil

ذکر قلب کیسے کریں

آغاز منزل
پہلا طریقہ :
روزانہ سفید کاغذ پر کالی پینسل سے 66لفظ اللہ لکھیں۔جس طرح786کو بسم اللہ الرحمن الرحیم سے نسبت ہے اسی طرح66کو اللہ سے نسبت ہے ۔روزانہ مشق کریں جب بھی لکھیں 66مرتبہ لکھیں۔لفظ ’’اللہ‘‘ کاغذ سے آنکھوں میں تیرنا شروع ہوجائے گا پھر آنکھوں سے تصور کے زریعے دل پر اُتارنے کی کوشش کریں
دوسرا طریقہ :
زیرو کے پیلے بلب پر سفید رنگ سے لفظ ’’اللہ‘‘ لکھیں اسے سونے سے پہلے یا جاگتے وقت آنکھوں میں سمانے کی کوشش کریں جب آنکھوں میں آجائے تو پھر اسے دل پر اُتاریں
تیسرا طریقہ
یہ طریقہ ان لوگوں کے لئیے ہے جن کے راہبر کامل ہیں اور تعلق اور نسبت کی وجہ سے روحانی امداد کرتے ہیں۔تنہائی میں بیٹھ کرشہادت کی انگلی کو قلم تصور کریں۔رہبر کو پکاریں کہ وہ بھی تمھاری انگلی پکڑکر تمہار ے دل پر ’’اللہ‘‘ لکھ رہا ہے ۔یہ مشق روزانہ کریں جب تک دل پر ’’اللہ‘‘ لکھا نظر نہ آجائے اس کے لئیے وضو ہو یہ نہ ہو کیونکہ دل کا وضو پانی سے نہی ہوتا ۔اگر آپ سارا دن پانی میں کھڑ ے رہیں تو پانی دل میں نہی پہنچے گا

جب تک دل کی دھڑکنیں محسوس نہی ہوتیں تو ذکر خفی کریں ذکر خفی کا طریقہ یہ ہے کہ ہر وقت چلتے پھرتے کام کاج کرتے دل ہی دل میں ’’اللہ‘‘ کا ذکر جاری رکھیں۔حلقہ ذکر کی محفلیں دل میں اسم ذات ’’اللہ‘‘ بسانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔رات کو سونے کے لئیے لیٹیں تو شہادت کی انگلی کو قلم تصور کرتے ہوئے دل پر اسم ’’اللہ‘‘ لکھتے سو جائیں

2 / 2

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top